مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر دھننجے منڈے نے آج ریاست میں
کسانوں کا قرض فوری طور پر معاف کرنے کا مطالبہ کیا اور ریاست کی بھارتیہ
جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو خبردار کیا کہ ممبران اسمبلی کی معطلی کا
مسئلہ حل نہیں ہے۔مسٹر منڈے نے لاتور کے قریب اوماجي میں جدوجہد سفر کے دوران کسانوں
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ریاستی حکومت کسانوں کا پورا قرض
معاف کر
دیئے جانے کا اعلان نہیں کرتی، اس وقت تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا، مہاراشٹر میں تمام اہم اپوزیشن پارٹی کسانوں کا مکمل
قرض معاف کرنے، کسانوں کو ان کی پیداوار کامناسب سہارا قیمت دیئے جانے اور
ریاست کے کسانوں کو پریشان کرنے کے ذمہ دار عناصر کو سزا کے ذریعے کسانوں
کو انصاف دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ریاستی حکومت اس پر بالکل
توجہ نہیں دے رہی ہے۔